Choose how you want to join us. Read the conditions carefully, then fill in the form.
Join as a Student
Super-30 صرف ایک اکیڈمی نہیں، ایک مشن ہے۔ رجسٹریشن سے پہلے یہ شرائط غور سے پڑھ لیں، تاکہ آپ جان لیں کہ آپ کس بڑے سفر کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
پروگرام: آپ ICS (Pure) پروگرام میں داخلہ لے رہے ہیں، جس میں Physics، Mathematics اور Computer Science پڑھائے جائیں گے۔
لیپ ٹاپ: آپ کے پاس اپنا لیپ ٹاپ ہونا لازمی ہے۔
سنجیدگی اور مقصد: آپ اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہوں اور زندگی میں کچھ بڑا کرنے کا عزم رکھتے ہوں۔ اگر آپ کا مقصد ابھی پوری طرح واضح نہیں، تو اسے تلاش کرنے میں ہم آپ کی رہنمائی کریں گے۔
سیکھنے کا شوق: آپ Exposure، Knowledge اور Confidence حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہوں، اور کچھ نیا سیکھنے کو ہر وقت تیار ہوں۔
والدین کا تعاون: آپ کے والدین آپ کے خوابوں کی تکمیل میں ہر طرح کا ساتھ دینے کو تیار ہوں۔
اگر آپ ان تمام شرائط سے متفق ہیں تو نیچے دیے گئے خانے پر نشان لگائیں اور رجسٹریشن شروع کریں۔
Join as a Teacher
Super-30 میں ہم صرف استاد نہیں، اس مشن کے ساتھی تلاش کر رہے ہیں۔ درخواست دینے سے پہلے دیکھ لیں کہ آپ ان شرائط پر پورا اترتی ہیں:
مقصد: آپ صرف نوکری نہیں، بلکہ ایک بڑے اور عظیم مقصد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔
تعلیم اور تجربہ: متعلقہ مضمون میں کم از کم 16 سالہ تعلیم (BS / MA / MSc)، اور میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پڑھانے کا کم از کم ایک سال کا تجربہ۔
مہارتیں: اچھی Communication skills اور Interpersonal skills۔
وسیع سوچ: نصاب کے ساتھ ساتھ حالاتِ حاضرہ اور بین الاقوامی معاملات کی سمجھ بوجھ، تاکہ آپ طلبہ کو اعتماد کے ساتھ پڑھا سکیں۔
IT اور انگریزی: کمپیوٹر اور انگریزی زبان کا ضرورت کے مطابق علم۔
اگر آپ سمجھتی ہیں کہ آپ ان شرائط پر پورا اترتی ہیں تو نیچے دیے گئے خانے پر نشان لگائیں اور درخواست شروع کریں۔